انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف شاہ لطیف گیٹ سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 29 جولائی 2022 22:38

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف شاہ لطیف گیٹ سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے جن پر نافذ ٹیکس نا منظور کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر وقار حمید میمن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ فنانس ایکٹ 2022 کے تحت کے بجلی کے بلوں میں 6000 روپے ماہانہ جبرا ریٹیلر سیلز ٹیکس کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا تاجر برادری برادری بجلی کے بلوں میں ٹیکس کو مسترد کرتی ہے اس وقت تاجر برادری ایف بی آر اور وفاقی حکومت کے خلاف سر اپا احتجاج ہے ملک میں پہلے ہی بے روزگاری ہے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے وفاقی حکومت سے فوری طور پر اس ظالمانہ ٹیکس کو واپس لے اگر یہ ظالمانہ ٹیکس ختم نہیں کیاگیا تو ہم مجبور ہوجائے گے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں