ٹنڈوالہ یار،سی آئی اے پولیس ایک شخص کو گرفتار کر لیا، چار کلو چرس اور کار برآمد

جمعرات 4 اگست 2022 18:00

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار کلو چرس اور کار برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی عثمان لغاری اور انچارج سی آئی اے پولیس افضل مگسی کی ٹنڈو آدم روڈ پر دوران چکنگ ایک کار کو روکا جس میں چار کلو اعلی کوالٹی کی 4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم حضور بخش بروہی کو Pگرفتار کرکے اس کے خلاف نائن نارکو ٹیکس کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان لغاری نے بتایا کہ ہمیں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار کی جانب سے سخت ہدایات ملی ہوئی ہیں منشیات فروشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہماری کارروائیاں جاری رہے گی منشیات فروشوں کے خلاف کسی صورت منشیات فروشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا چاہے منشیات فروش کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو ہم انہیں گرفتار کرکے کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں