ٹنڈوالہ یار ، بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی روڈ رستے گلیاں ڈوب گئیں

تیز ھوا کے ساتھ طوفانی بارش نے تباہی مچا دی نشیبی علاقے زیر آب آگئے

بدھ 10 اگست 2022 23:04

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی روڈ رستے گلیاں ڈوب گئی ٹنڈوالہ یار میں تیز ھوا کے ساتھ طوفانی بارش نے تباہی مچا دی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار اور اشیاء کے گردونواح کے علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ٹنڈوالہ یار کی گلیاں اور محلے طوفانی بارش کے نظر ہوگئے شہر کا نصرپور روڈ حیدرآباد روڈ جھیل کے مناظر پیش کرنے لگے ا مین شاہراہ پر بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا چمبڑ روڈ بھی تالاب میں تبدیل ہوگیا میرواہ روڈ نہر کے مناظر پیش کرنے لگا متعدد علاقے پانی کی نظر ہوگئے جب کہ رہی سہی قصر حیسکو حکام نے پوری کردی بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے دوسری جانب کپاس دیگر فصلیں تباہ ہوگئی کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا کاشتکاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

روڈ رستوں پر پانی جمع مواسلاتی نظام درھم برھم ہوگیا چھوٹے بڑے علاقوں میں تین سے چار فٹ تک پانی روڈوں اور گلیوں میں کھڑا ہوگیا جبکہ بلدیا انتظامیا کی بروقت حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے تمام ڈسپوزل کی مشین بند پڑی ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر اور خصوصی پانہ نیکاسی کی مشینیں بھی نہیں لگائی گء ہے ٹنڈوالہ یار کی مین کھڈ اوور لوڈ ہونے کے باعث انڑ محلہ بھی مکمل طور پر پانی کی لپیٹ میں آگیا ہے شہری ضلعی انتظامیہ اور بلدیا انتظامیا کی جانب سے جلد پانی کی نیکاسی کے منتظر ہیں۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں