ٹنڈوالہ یار کے قریب بالاچ لغاری کا پرائمری اسکول گزشتہ کئی ماہ سے بند،مکینوں کا احتجاج

جمعرات 18 مئی 2023 23:37

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2023ء) ٹنڈوالہ یار کے قریب بالاچ لغاری کا پرائمری اسکول گزشتہ کئی ماہ سے بند ،گوٹھ والوں اور بچوں کا ڈی ای او پرائمری اسکول کے آ فس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، دھرنا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑ کے گوٹھ بالاچ لغاری کے رہائشیوں اور اسکولوں کے بچوں نے گوٹھ کے اسکول کو کھلوانے کیلئے ڈی ای او پرائمری کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرثا دیا اس موقع پر گوٹھ والوں اور بچوں نے بتایا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ہمارے گوٹھ کا اسکول بند ہے کئی مرتبہ شکایات بھی کی ہیں لیکن کوئی بھی سننے والا نہی ہے انکا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونیکی کی وجہ سے ہمارے گوٹھ کے بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں صاحب حیثیت لوگوں کے بچے تو پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ہم غریبوں کے بچے گوٹھ میں اسکول کی بلڈنگ کے باوجود تعلیم سے محروم ہیں انہوں نے وزیر تعلیم سمیت حلقے کے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر گوٹھ بالاچ خان لغاری می قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول کھول کر استاد مقرر کیا جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں