ٹنڈوالہ یار محب وطن عوام کی جانب سے پاک فوج سے یکجہتی کے حوالے سے ریلی

بدھ 24 مئی 2023 23:09

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2023ء) ٹنڈوالہ یار محب وطن عوام کی جانب سے پاک فوج سے یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی نکالنے والی ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیئے گئے اس موقع پر ظہیر پتافی،سید علی شاہ جاموٹ سید حسین معارف شاہ جاموٹ،ایڈوکیٹ عبدالمجید لاشاری،جی ایم پتافی،محبوب پتافی،جمن خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان اور اس کی فوج ہے ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں پر اپنی فوج کے خلاف بغاوت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ایک مخصوص ٹولہ جو کہ معصوم لوگوں سے ملک کے خلاف بغاوت پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے پر ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج کے خلاف بھوکنے والے کی زبان کاٹ دی جائے گی ہم یہ چاہتے ہیں جو ملک دشمن سیاسی جماعت ہے اس پر فوری پابندی عائد کی جائے 9 مئی کے واقع میں جتنے بھی لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس دشت گرد پارٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیکر اس پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیئے پاک فوج کے جوان دن رات اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں دشمن کو بھی منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ملک پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے پاک فوج ہی جو اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اس کے باوجود احساس اداروں پر حملے کیئے جارہے ہیں عمران خان نیازی نے یہ ثابت کردیا ہے وہ فتنہ خان نیازی ہے ہمارے ملک میں معصوم لوگوں میں فتنہ پھلانے پر لگا ہوا ہے یہ صرف اور صرف نام کا مسلمان ہے اصل میں یہ یہودی لابی کا جاسوس ہے اس موقع پر سیاسی سماجی وکلاء تنظیم کے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں