ٹنڈوالہ یار میں بھی شدید گرمی،مشروبات اور برف کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 29 مئی 2023 23:01

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) ٹنڈوالہ یار میں شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات اور برف کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا گرمی کی شدت کے باعث سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری بھی انہتائی کم دیکھنے میں آنے لگی جبکہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی روڈوں پر گاڑیوں اور عوام کا رش بھی انتہائی کم دیکھائی دینے لگا گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا رخ کیا جاتا ہے لیکن اس مہنگائی میں ٹھنڈے مشروبات بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور نظر آراہے ہیں مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد جو دن رات محنت مشقت کرتے ہیں اسی دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے جب وہ کسی ٹھنڈے مشروبات کی طرف جاتے ہیں تو وہ بڑھتی قمیتوں کو سن کر حیران و پریشان ہو جاتے ہیں وہی غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے ٹھنڈے مشروبات سے بھی دور ہوگئے ہیں اس کے علاؤہ گرمی شدت میں اضافہ ہونے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں دو ماں سے ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح میں ہونے والی شدید گرمی کی لپیٹ میں اکر کئی خواتین بچے بوڑھے گیسٹرو،جلد کے امراضِ میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں ٹنڈوالہ یار درجہ حرارت تقریباً 44 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ ٹنڈوالہ یار میں عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے گرمی شدت کو کم کرنے کیلئے ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے کمیپ لگائیں تاکہ کہ غریب آدمی بھی اس خطرناک گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرسکی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں