ٹنڈوالہ یار،جماعت الدعوہ کے کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 31 جنوری 2017 20:57

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) جماعت الدعوہ ٹنڈوالہ یارکے تحت پریس کلب ٹنڈوالہ یار کے سامنے امیر جماعت الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں کارکنا ن جماعت الدعوة ضلع ٹنڈوالہ یار کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے جماعةالدعوة اور حافظ محمد سعید کے حق میں اور امریکا و بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زبھی اٹھا رکھے تھے جن پر حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، جماعة الدعوةکا جرم خدمت انسانیت ہے، مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنا دہشت گردی نہیں، جیسے دیگر جملے بھی درج تھے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت الدعوة ٹنڈوالہ یارمحمدعلی نے کہا کہ حافظ محمد سعید کا جرم کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت امریکی و بھارتی ایما پر کشمیریوں کے لیے بلند ہونے والی توانا آواز دبانا چاہتی ہے۔ جماعت الدعوة کا فلاحی کردار سب کے سامنے ہے۔ رفاہ عامہ کے لیے کام کرنا حکومت کا کام ہے، لیکن اس میدان میں جماعت الدعوة ہی موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کی محب وطن جماعت پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ امریکی و بھارتی ایما پر پابندی قوم مسترد کردے گی۔

پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، یہاں پاکستانیت نہیں چلے گی تو کوئی اور ازم بھی چلنے نہیں دیں گے۔ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔یوم یکجہتی کشمیر پر پہلے سے بڑھکر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو اٹھایا اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔تمام جماعتیں بلاتفریق اس میں کندھے سے کندھا ملائیں۔

ضلعی امیر جماعت الدعوہ جامشورو عمر فاروق خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف قوم کی خواہشات کا احترام کریں۔ اور حافظ سعید کی نظر بندی کو ختم کریں۔مسئلہ کشمیر کی بات کرنادہشت گردی نہی بلکہ حب الوطنی ہے اوراس حب الوطنی کا ارتکاب ہم کرتے رہیں گے۔دشمنان پاکستان و کشمیر اپنی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے جماعت الدعوہ پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔جس کو کبھی بھی برداشت نہی کیا جائیگا۔ حکو مت کو چاہیئے کہ وہ گرفتاریوں کے بجائے اپنے اصل کردار کو ادا کرے۔ اوراپنی نسلوں کی قربانی دینے والے کشمیری بھائیوں کو آوازپر لبیک کہتے ہوئے ان کے حقوق کی جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں