ٹنڈوالہ یار ،ابراہیم کالونی میں بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

منگل 14 فروری 2017 22:52

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجانہ آباد علاقوں میں موجود کھلے گٹر موت کا سامان بن گئے شہر کی ابراہیم کالونی میں ڈیڈ سالا ہیرا کولھی علائقے میں موجود کھلے گٹر میں گر کرجانبحق ہوگیا واضع رہے کہ اس قبل بھی متعدد بچے کھلے گٹروں کا نشانہ بنتے رہے ہیں اس موقع پر جانبحق ہونے والے بچے کے والد ونجی کولھی نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر کے مختلف مقامات پر کھلے گٹر انتظامیہ کا مزاق اڑہا رہے ہیں ان کھلے گٹروں میں متعدد معصوم بچے گرکر موت کی وادیوں میں چلے گئے اور متعدد بچے گر کر شدید زخمی ہوجاتے ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کھلے گٹر بچوں کے لئے جان لیوا تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ ان گٹروں سے مہلک بیماریاں بھی جنم لے رہی ہے بچے کے والد نے سندھ کے وڈے سائیں سید مراد علی شاہ ، اور اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار ضلع میں کھلے گٹروں کو بند کرواکے معصوم بچوں کی زنگیاں محفوظ کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں