ٹنڈوالہ یار، ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا

بدھ 15 فروری 2017 22:45

ٹنڈو الہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء)ٹنڈوالہ یارسے ایک ماہ سے لاپتہ 14 سالہ نوجوان حسین عرف راحب ناریجو کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ مذکورہ بچے کے لئے کوئی اقدامات نہ کر سکے، لڑکے کے والدین سخت پریشان، گھر میں بچے کی گمشدگی پر گھر میں کہرام مچ گیا، والدین سندھ حکومت اور انتظامیہ سے بچے کی بازیاب کرانے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے علاقے مٹھن شاہ کے رہائشی پریل ناریجو کا 14 سالہ بیٹا حسین گھر سے تعلیم حاصل کرنے لئے نجی اسکول گیا پر دوبارہ گھر واپس نہ پہنچ سکا گھر نہ پہنچنے پر لڑکے کے والدین نے بچے کی تلاش شروع کی پر بچے کا کہیں پتا نہ چل سکا جس کے بعد والدین نے پولیس کو بچے کے گمشدگی کی اطلاع دی پر پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی واضح رہے کہ ناریجو برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد 15 دن قبل بچے کے لاپتہ اور کاروائی نہ کرنے کے خلاف چمبڑ روڈ پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے بچے کو جلد ڈھونڈنے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر ایک ماہ گذر جانے کے باوجود بچے کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا جبکہ مذکورہ لڑکے کے لواحقین نے میڈیا کو بتایا کے 14 سالہ حسین تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول گیا تھا پر وہ گھر نہ پہنچ سکا جس کے بعد ہم نے پولیس کو بھی اطلاع دی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں اپنی برادری اور دیگر برادریوں میں بچے کی تلاش شروع کی پر کچھ پتا نہ چل سکا ہم سندھ حکومت اور ضلع انتطامیہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچے کو جلد ڈہونڈ کر دیا جائے ۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں