ٹنڈوالہ یار میں تعلیمی میلے 2023 کا آغاز

جمعرات 9 مارچ 2023 22:52

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2023ء) ٹنڈوالہ یار کے گاؤں قیصر سینہڑو میں سالار پبلک ایلیمنٹری اسکول کی طرف سے طلباء طالیات کے لیے تین روزہ کھیلوں کے ساتھ تعلیمی میلے 2023 کا آغاز ہو گیا۔سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حیدرآباد ریجن کے سربراہ نواب ظفر نے ربن کاٹنے کر میلے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ کے تعاون سے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے والی ادارے سالار پبلک ایلیمنٹری اسکول نے علاقے کے مختلف اسکولوں کے طلباء اور طالبات کو کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا موقع فراہم کیا۔

فیسٹیول کا بنیادی مقصد بارشوں اور سیلاب کے مشکل مرحلے کے بعد اسکول کے طلبائ و طالبات میں تعلیمی دلچسپی کو بڑھانا اور طلباء کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تفریحی پروگراموں کے ذریعے اجاگر کرنا ہے تاکہ انہیں اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع مل سکے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے اپنی پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی طرز پر کیٹ پہن کر اپن بھترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں