درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو اور گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، فاریسٹ آفیسر ڈویژنل

درخت لگانے سے ہماری زمین سرسبز و شاداب ہو گی اور ایک صحت مند ماحول میسر آسکے گا، پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 اگست 2019 18:15

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) ڈویزنل فاریسٹ آفیسر سوشل فاریسٹری ڈویزن ٹنڈومحمدخان زبیر احمد چنڑ نے کہا ہے کہ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو اور گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

درخت لگانے سے ہماری زمین سرسبز و شاداب ہو گی اور ایک صحت مند ماحول میسر آسکے گا یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے باہر ایک بشر دو شجر کے عنوان سے شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی زبیراحمد چنڑ نے کہا کہ تمام اداروں کو درخت فراہم کئے جارہے ہیں ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہنے کے لئے ہم سب کو مل کر قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے آفیسوں ، گھروں ، گلیوں ، اسکولوں ، مدرسوں اور مسجدوں اور دیگر جگہوں پر درخت لگائے جائیں یہ صدقہ جاریہ بھی ہے ہم جتنے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے اتنا ہی ہمیں صاف ستھرا ماحول میسر آسکے گا اس وقت ہمارے ملک میں موسمی تبدیلیوں کی بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے جس کے باعث گرمی کی شدت اور بارشوں ، سیلابوں کی تباہ کاریاں بھی سامنے آرہی ہیں ہم ان سب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہیں تو ہمیں اپنے گردونواح میں شجر کاری کرنا ہوگی جتنے زیادہ درخت لگیں گے ہم اتنا ہی بہتر صاف ستھر ا ماحول بنا سکیں گے آخر میں مختلف اقسام کے پودے لوگوں میں مفت تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں