شاہی بازار میں رقم کے تنازع پر پولیس اہلکار نے والد اور بھائیوں کے ساتھ مل کر دودھ فروش کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا

جمعہ 31 جولائی 2020 22:05

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے شاھی بازار میں رقم کے تنازع پر پولیس اھلکار جنید قریشی نے اپنے والد اور بھایوں کے ساتھ ملکر لوھی سلاخوں اور ڈنڈوں سے دودھ فروش جیو ھالیپوٹو کو سخت تشدد کرکے شدید زخمی کردیا جسے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان لایا گیا جہاں پر ابتدای طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدر آباد داخل کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں