سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلعی پولیس نے کارروائی تیز کر دی ہے، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

بدھ 18 جولائی 2018 16:55

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلعی پولیس نے کارروائی تیز کر دی ہے، اور واردات میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے آفیس میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی، توقیر محمد نعیم نے کہا کہ گذشتہ روز پولیس نے گشت کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر جھرک پل سم نالی کے قریب واردات کے ارادے سے کھڑے ہوئے پانچ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور دونوں طرف فائرنگ کا تبادلہ ہونے کے بعد مقابلے کے دوراں تین ملزمان راشد بڑدی، محمد حسن ماچھی اور رسول بخش ملاح کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں گئی، جبکہ دو ملزمان میر حسن ملاح، اور ناگ ملاح فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوراں گرفتار ملزمان نے اٹھارہ سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وراداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ دیگرملزمان کے خلاف گرفتار ی کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو جلد ہی باقی ملزمان کو بھی گرفتار لے گی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں