ٹنڈو محمد خان :نجی بینک کے گارڈ کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی آشنا سمیت گرفتار

ہفتہ 17 اگست 2019 16:28

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکا کالونی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے نجی بنک کے گارڈ 40سالہ وزیر چھلگری کے قتل میں ملوث اس کی بیوی روشناں اور اس کے آشنا گل محمد نوناری کو آلہ قتل سمیت ٹنڈومحمدخان پولیس نے ناکہ بندی کر کے گرفتار کر لیا یہ بات سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ذوالقرنین شیخ ، اور ہیڈ محرر اسماعیل ابڑو نے اپنے آفیس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزم گل محمد نوناری عرف ڈاڈو کے مقتول کی بیوی روشناں جو دو بچوں کی ماں ہے اس کے ساتھ گزشتہ چار سال سے ناجائز تعلقات تھے اور اس کا گھر میں آنا جانالگا رہتا تھا گزشتہ روز ملزم گل محمد نوناری اور مقتول کی بیوی روشناں نے مل کر وزیر چھلگری کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھے پولیس نے مختلف علاقوںکی ناکہ بندی کر کے کاروائی کی اور قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کے بھائی سفارش علی چھلگری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لئے کمیٹی تشکیل دی دے گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں