حاجی خان تالپور ،اللہ داد گاہو اور کریم آباد کالونی کے مکینوں کابنیادی سہولتیں نہ ملنے کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے حاجی خان تالپور ،اللہ داد گاہو اور کریم آباد کالونی کے سینکڑوں افراد نے گیس ، ڈرنیج سسٹم اور دیگر بنیادی سہولتیں نہ ملنے کے خلاف ریلی نکال کر ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا اس موقع پر عزیف تالپور ، اسامہ تالپور ، آصف گاہو ، صدام خاصخیلی ، خانو سندھی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے گائوں قدیمی ہیں لیکن اس کے باجود اس دور جدید میں بھی گیس ، ڈرنیج سسٹم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے ہمیں محروم رکھا گیا ہے جس کے باعث علاقے کی گھریلو خواتین اور مردوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کرپشن کر کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں جبکہ کاغذی کاروائی میں 2008میں گیس کا کام مکمل دکھایا گیا ہے جبکہ ہمارے گائوں میں ابھی تک گیس لگا ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کئے گئے اور جب بھی منتخب حکمرانوں کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا تو صرف جھوٹے دلاسے دئیے گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقوں میں جلد از جلد بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان محمد حسن خاصخیلی نے مظاہرین سے مسائل معلوم کئے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں