سماج دشمن عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

جمعہ 8 نومبر 2019 16:41

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے منشیات سمیت مین پڑی ، گھٹکے اور انڈین سفینہ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور تمام ڈیلروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی شخص ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی یہ بات انہوں نے واپڈ ا ملازم اسماعیل شیخ ، اور انور شیخ کے بڑے بھائی مشتاق شیخ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی عابد علی بلوچ نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے امن و امان قائم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور کہیں پر بھی کوئی بھی شخص کسی بھی سماجی برائی میں ملوث ہے تو اس کی نشاندہی کریں اس کے خلاف بروقت کاروائی کی جائے گی ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہوئے ہیں اور ٹنڈومحمدخان کی سیاسی و سماجی شخصیات شہر کی بہتری کے لئے پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں تاکہ منشیات سمیت سماجی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں