ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ملازمین کی جانب سے واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف ریلی نکالی گئی

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:17

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آپریشن ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے سینکڑوں ملازمین نے واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف ریلی نکال کر گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ڈویثرنل چیرمین ٹنڈو محمد خان محمد یونس نظامانی ،عتیق خانزادہ، یونس شیخ، سجاد سٹھیو، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور تنخواہوں اور پینشن میں بھی وفاقی حکومت اضافہ نہیں کر رہی ہے جبکہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ملازمین کے ساتھ مسلسل نارو ا سلوک کیا جا رہا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو تمام مراعات دی جائیں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ کیا جائے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں