سی آئی اے ٹنڈو محمد خان کی کارروائی :دکانوں میں چوری کرنے والے گروہ کے 4ملزمان گرفتار

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:17

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سی آئی اے پولیس انچارچ ٹنڈو محمد خان ہادی بخش لاشاری نے سٹی پولیس اور 15 مدد گار پولیس کے ہمراہ کارروائی کر کے شہر کی دکانوں سے چوری کرنے والے گروہ کے چار ملزمان نجف بھٹو،علی رضا بھٹو،سجادبھٹو، اور جنید بھٹو کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے ان سے یوٹیلیٹی اسٹورز، کنفیکشنری اور کریانہ کی دکانوں سے چوری کیا گیا سامان اور ایک آٹو رکشہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور چالان کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں