ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ،شراب اور منشیات برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:55

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او زاہد اقبال چانڈیو ، اے ایس آئی ظہر جمالی اور ہیڈ محرر سید ظہیر شاھ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں ایوب کنڈرا چوک ،سجاول چوک اور سرہندی پیٹرول پمپ کے قریب مختلف کاروائیاں کر کے تین ملزمان چیتن ٹھاکر سے 10 لیٹر کچی شراب ، عادل شاہ سے 465 گرام چرس اور شیر علی رند سے 1000 مین پڑیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا تینوںملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے چالان کر دیا گیا ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں