ٹنڈو محمد خان :گاؤں محمد خان مگسی میں داماد نے ساس کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،مقدمہ درج

جمعرات 10 مارچ 2022 16:15

ٹنڈو محمد خان :گاؤں محمد خان مگسی میں داماد نے ساس کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،مقدمہ درج
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں محمد خان مگسی میں شادی شدہ 45 سالہ عورت رخسانہ مگسی سے اس کے داماد یاسر مگسی نے گھر میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی رپورٹ آبادگار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر متاثرہ عورت رخسانہ مگسی صحافیوں کو بتایا کہ میرے گھر کے افراد شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے اور میں گھر میں اکیلی تھی میرا داماد نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوا اور مجھ پر تشدد کیا اور زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا واقع کی رپورٹ آبادگار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا ہے رپورٹ آنے کیبعد مزید کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں