سی آئی اے پولیس ٹنڈو محمد خان نے ایک روپوش ملزم سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 13 جولائی 2018 18:27

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) سی آئی اے پولیس ٹنڈو محمد خان نے ایک روپوش ملزم سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر روپوش ملزمان اور سماجی برائیوں کے خلاف مہم کے دوران سی آئی اے پولیس ٹنڈو محمد خان کے انسپیکٹر سید سجاد حسین شاہ ، اور سب انسپیکٹر عمران حفیظ گھمبیر نے اپنے دیگر نفری کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر بلڑی شاہ کریم میں کارروائی کر کے مختلف کیسوں میں روپوش ملزم اللہ ڈنو لاشاری کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا اور شہر کے مخلتف علاقوں میں چھاپے مار کر گیارہ ملزمان جن میں علی بخش ، شاہنواز بروہی، عابد بروہی، عید محمد، شوکت علی بھٹی، اور نواز بروہی، ذوالفقار سومرو، غلام فاروق بھٹی، پپو کولہی، معظم شیخ، پریم کولہی جو مین پڑی گھٹکوں کی فروخت اور جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا، اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں