روپوش ملزمان اور سماجی برائیوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

ضلعی پولیس نے بڑی تعداد میں کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے، پریس بریفنگ

اتوار 15 جولائی 2018 20:30

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ روپوش ملزمان اور سماجی برائیوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے، اور ضلعی پولیس نے بڑی تعداد میں کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے آفیس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی، توقیر محمد نعیم نے کہا کہ گذشتہ روز سی آئی اے پولیس ٹنڈو محمد خان کے انسپیکٹر سید سجاد حسین شاہ ، اور سب انسپیکٹر عمران حفیظ گھمبیر نے اپنے دیگر نفری کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر بلڑی شاہ کریم میں کارروائی کر کے مختلف کیسوں میں روپوش ملزم اللہ ڈنو لاشاری کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا اور شہر کے مخلتف علاقوں میں چھاپے مار کر گیارہ ملزمان جن میں علی بخش ، شاہنواز بروہی، عابد بروہی، عید محمد، شوکت علی بھٹی، اور نواز بروہی، ذوالفقار سومرو، غلام فاروق بھٹی، پپو کولہی، معظم شیخ، پریم کولہی جو مین پڑی گھٹکوں کی فروخت اور جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا، اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، شہری مکمل تعاون کریں اور سماجی برائیوں ، اور سماج دشمن عناصروں کی نشاندہی کریں ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، اور شہر سے منشیات کا مکمل طور پر خاتمہ کر کے دم لیں گے۔پولیس کے اس اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں