پیپلزپارٹی نے اپنے کارکنوں کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا اور جب مطلب پورا ہو گیا تو ان کا حال تک نہیں پوچھا ، امیدوار پی ایس 69 ذوالفقار شاہ

اتوار 15 جولائی 2018 20:30

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر اور حلقہ پی ایس 69 کے امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے کارکنوں کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کیا اور جب مطلب پورا ہو گیا تو ان کا حال تک نہیں پوچھا اور کرپشن کر کے تمام اداروں کو کھوکلا کرد دیا ہے، یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ ٹنڈو محمد خان کے قریبی گائوں سعید پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنمائوں عبدالعزیز ہالیپوٹہ، غلام حسین ہالیپوٹہ، اور امین جسکانی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر سرمایہ دار طبقہ قابض ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ عوامی حکومت بنے جو عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرے، انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی مہنگائی طلے دبی ہوئی ہے، اور لوگوں کو ہر مشکل وقت میں پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، سندھ کی عوام باشعور ہو چکی ہے اور اب وہ ان کے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کے چکر میں نہیں آئے گی، علاقے کی عوام کی بڑی تعداد حمایت میرے ساتھ ہے، اور انہوں نے تبدیلی کا نعرہ لگادیا ہے، اور انشاء اللہ پچیس جولائی کو عوام بیٹ پر ٹھپہ مار کر کامیابی دلائیں گے، تاکہ میں عمران خان کا ہاتھ مضبوط کر سکوں۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں