ٹنڈو محمد خان،25 سالہ شادی شدہ نوجوان دانیو کولہی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی

منگل 17 جولائی 2018 20:04

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ضلع ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل شیخ بھرکیومیں 25 سالہ شادی شدہ نوجوان دانیو کولہی نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپوٹ آنے کے بعد اصل حقیقت کا پتا چل سکے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں