عوام کی خدمت کو فرض سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کو بلاامتیاز حل کیا ہے،خرم کریم سومرو

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:48

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے جنرل سیکریٹری خرم کریم سومرو نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، اور عوام کی خدمت کو فرض سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کو بلاامتیاز حل کیا ہے، مخالفین کتنے بھی ہربے استعمال کر لیں عوام ووٹ کی طاقت سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ہی کامیاب کرائیں گے۔

یہ بات انہوں نے پیپلز سومرا ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔خرم کریم سومرو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو رنگ و نسل کے بغیر عوام بے لوث خدمت کرتی ہے اور ہمارے دور میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پی ایس 69 کے حلقوں میں آبادگاروں کے لئے پختہ زرعی شاخیں بنوائیں گئیں جس کے باعث آج یہاں کے کاشتکار باآسانی اپنی زرعی زمینوں کو آباد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر شاہ کریم شہر سمیت آس پاس کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آج لو گ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہوں نے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے، پچیس جولائی کا سورج پیپلزپارٹی کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حارث صحبوپوٹو، وڈیرو نور محمد ویسریو، معشوق بھٹی، ارشاد میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں