ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈو محمد خان اور اس کے گردنواح میں 71 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

منگل 14 اگست 2018 16:40

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈو محمد خان اور اس کے گردنواح میں 71 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا، جشن آزادی کی ایک تقریب ڈی سی آفیس کے احاطے میں منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شیر امین لاکھو سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلبا ء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ا س موقع پر قومی جھنڈے کی پرچم کشائی کی گئی اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی،پولیس کے جوانوںنے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ مختلف اسکولوں فوجی شگر ملز ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، عاصم ہائی اسکول، بحریہ فائونڈیشن اسکول،فوجی فائونڈیشن ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے ، تقاریر، اور مختلف ٹیبلوز پیش کر کے قومی گیتوں پر رقص کیا اور بے نظیر پارک میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ضلعی افسران نے پودے بھی لگائے، جس کے بعد ڈی سی آفیس سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم اور اے ایس پی انیل حیدر، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مظفر رند، یونین آف جنرلسٹ کے صدر غلام نبی کیریو، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عبدالکریم شیخ نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پرچم کشائی کی اور جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔جس کے بعد سب جیل ، سول اسپتال ٹنڈومحمد خان اور مختلف اسکولوں کا دورہ کیا گیا، جہاں پر قیدیوں اور مریضوں میں پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، جبکہ اسکولوں میں طلباء و طالبات میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ حق سچ فلاحی تنظیم ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پیر ثاقب جان سرہندی اور پیر عاقب جان سرہندی کی جانب سے ٹنڈو سائینداد سے جشن آزادی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سیرت النبی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

دوسری جانب ٹھاکر برادری کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں بھورو کولہی سے پریس کلب تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، اس موقع پر رائیسنگ ٹھاکر، امرشی ٹھاکر ، ارجن ٹھاکر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن شایان شان طریقے سے مناتے ہیں، پاکستان کی آزادی کے لئے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اسے حاصل کیا اور آج ہم سب ایک آزاد ملک میں عزت کے ساتھ زندگی گذار رہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں