ٹنڈو محمد خان روڈ پر جھرک پل کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں ، 2 افراد جاں بحق

منگل 14 اگست 2018 22:17

ٹنڈو محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ٹنڈو محمد خان روڈ پر جھرک پل کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں اچانک زوردار تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ٹنڈو محمد خان کے علاقے تالپور کالونی کے رہائشی دو افراد 17 سالہ احسان کنبھار ولد فقیر محمد کنبھاراور 22 سالہ پرویز علی رند ولد قادربخش رند موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں اور پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان پہنچایا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ دونوں احسان کنبھار اور پرویز علی رند دوست تھے اور جشن آزادی کے موقع پر کینجھر گھومنے گئے ہوئے تھے، واپسی پر کار والے نے ٹکرماردی اور فرار ہو گیا،ہم لوگوں نے کار کا نمبر ہاتھ کر لیا ہے، اور کار نمبر ٹنڈو محمد خان پولیس کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں