سندھی زبان کے نامور ادیب اور دانشور پروفیسر پیر بخش پیاسی کے شاعری مجموعہ کی تقریب رونمائی

پیر 22 اکتوبر 2018 16:23

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سندھی زبان کے نامور ادیب اور دانشور پروفیسر پیر بخش پیاسی کے شاعری مجموعہ (ککر منجھ کپار)کی تقریب رونمائی ٹنڈومحمدخان کے نجی کالج کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی ، جس میں نامور ادیب نصیر مرزا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، تقریب میں سندھی اور اردو کے نامور شعراء حضرات نے بھی شرکت کر کے محفل کو مزید چار چاند لگا دیئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نامور ادیب نصیر مرزا، ڈاکٹر انور عالمانی، عبدالکریم سومرو، تاج ٹکھڑائی، شاعر مخمور مہیری، شاعر اعظم بھٹی، سینئر صحافی غلام نبی کیریو ، صوفی نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعری روح کی غذا ہے، جس میں کائنات کی تخلیق اور حسن کا بیان ہے، ہم نے سندھ کے صوفیاء کرام شاہ عبداللطیف بھٹائی سے متاثر ہو کر معاشرے میں پیدا ہونے والی انارکی کو ختم کرنے کے لئے اپنے قلم کی جنبش دی، اور اپنے قلم سے کوشش کی کے زمین پر بسنے والے تمام افراد محبت ، امن اور بھائی چارگی کا درس دیں،جس سے اللہ بھی راضی اور مخلوق میں بھی محبت بیدار ہو۔

(جاری ہے)

موجودہ ناگفتہ بے حالات میں جہاں لوگ کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ان افراد میں کتابوں کی محبت بیدار کرنے کے لئے ہر اچھے انسان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،آخر میں کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں