تمام سرکاری محکموں میں معذوروں کے پانچ فیصد کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے،قاسم نوید قمر

پیر 14 جنوری 2019 22:28

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں معذوروں کے پانچ فیصد کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے اور معذوروں کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دے کر باعزت زندگی گذارنے کا موقع فراہم کیا جائے، یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے کئی روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمد خان پہنچ کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہیں جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سید قاسم نوید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں معذوروں کے پانچ فیصد کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے اور معذوروں کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دے کر باعزت زندگی گذارنے کا موقع فراہم کیا جائے، پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کے ساتھ کئے جانے والے ہر وعدے پر عمل کر ے گی اور سندھ کی تعمیر و ترقی سمیت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، انشاء اللہ بہت جلد سندھ کے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں سمیت معذور افراد کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دیں جائیں گی۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں