بجلی صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:47

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو لاڑ مٹھل شیخ نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے یہ بات انہوں نے سب ڈویژن آفس ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس دوران بجلی صارفین نے شکایا ت کے انبار لگا دیئے اور بجلی صارفین کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا ، مٹھل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی صارفین کی شکایات جائز ہیں اور ان کو موقع پر ہی حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، بجلی صارفین اپنے جو بھی بقایا جات ہیں انہیں جلد از جلد جمع کرادیں ، ہم ان کیساتھ مکمل تعاون کریں گے ، اس موقع پر ڈی سی ایم میر خان کھٹیان ، روینیو آفیسر حیسکو ، جلال الدین راجپوت ، ایکسی سی این حیسکو امداد علی نائک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں