ٹنڈومحمدخان،ٹنڈوسائینداد کے مویشی منڈی کے قریب مرغوں کے جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، پانچ افراد گرفتار، 27 موٹر سائیکلیں برآمد

منگل 5 فروری 2019 20:54

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے ٹنڈوسائینداد کے مویشی منڈی کے قریب مرغوں کے جوے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، پانچ افراد کو گرفتار کر کے ستائیس موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں، جبکہ پچاس سے زائد افراد موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ٹنڈومحمدخان کی سٹی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر ٹنڈوسائینداد کے مویشی منڈی کے قریب مرغوں کے جوے کے اڈے پر چھاپہ مارکر پانچ افراد کو گرفتار کر کے ستائیس موٹرسائیکلیں برآمد لیں، جبکہ پچاس سے زائد جواری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور نے بتایا کہ سماجی برائیوں اور منشیات کے خلاف مہم جاری ہے، اور کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر مرغوں کی لڑائی کے جوے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا، اور اس دوران جواریوں نے پولیس کے جوانوں سے مزاحمت کی کوشش کی، اور پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر کے ستائیس موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں، جبکہ پچاس سے زائد جواری موقع کا فائدا اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ان کے خلاف ٹنڈومحمد کان سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں