ٹنڈو محمد خان کے 4سالہ بچے میں پولیو وائرس کا خدشہ ،رپورٹس اسلام آباد روانہ کردی گئیں

ہفتہ 16 فروری 2019 17:18

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کے گائوں میر مراد علی تالپر میں چال سالہ لڑکا محمد ارسلان ولد محمد اسلم سولنگی کی دونوں ٹانگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جس کا معائنہ سول اسپتال ٹنڈومحمدخان ڈاکٹروں سے کرایا گیا، جس نے پولیو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے طبی معائنہ کرنے کے بعد اس کی ٹیسٹ کی گئی رپورٹیں اسلام آباد لیبارٹری میں بھیجی گئی ہے، محمد اسلم سولنگی نے صحافیوں کو بتایاکہ میرے بیٹے محمد ارسلان نے پیدائش سے لے کر اب تک پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پیئے لیکن گذشتہ ایک ماہ سے اس کی طبیعت خراب ہو رہی تھی، تو ڈاکٹروں کو دکھایا، جنہوں نے پولیو وائرس کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے ٹیسٹیں اسلام آباد لیبارٹری بھیج دیں،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹیں آنے کے بعد پولیو وائرس کی تصدیق کی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں اپنے بیٹے کا علاج نہیں کرا سکتا، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے تاکہ وہ معذوری سے بچ سکے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں