ٹنڈ ومحمد خان :خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی

جمعرات 21 فروری 2019 17:35

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں سلطان خاصخیلی میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کے باعث جھگڑا ہو گیا، جس میں دونوں گروپوں کے افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں چھ افراد محمد اشرف خاصخیلی، لکھمیر ، صدام حسین، حق نواز، مہران اور رسول بخش خاصخیلی شدید زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر سندھ آبادگار پولیس نے زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا، جہاں پر طبی امداد کے بعد نازک حالت میں تمام زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد داخل کیا گیا، پولیس نے دونوں گروپوں کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں