ٹنڈو محمد خان،تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشا الٹ گیا،3افراد زخمی

بدھ 17 اپریل 2019 23:29

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر بھائی خان تالپور کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشا الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد نرسنگھ کولہی ، لالجی کولہی اور مانسنگھ شدید زخمی ہوئے تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نرسنگھ کولہی کو سول اسپتال حیدرآباد داخل کروایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں