ٹنڈومحمدخان،ہندو قوم کے جوگی برادری سے تعلق رکھنے والے 40سے زائد افراد نے اسلام قبول کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2019 18:27

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء)ٹنڈومحمدخان شہر کی نظر مصطفی مسجد کے خطیب مخدوم مفتی حافظ علی رضا قادری محمودی نے ہندو قوم کے جوگی برادری سے تعلق رکھنے والے دس خاندان پر مشتمل مرد،خواتین اور بچوں سمیت 40سے زائد افراد نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا ہے اس موقع پر مسجد میں ایک تقریب کے دوران تمام افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام کے دائرہ میں داخل ہوگئے ہیں ، جبکہ نومسلم افراد کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے عشق مصطفیٰ ؐ اور اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں