ٹنڈومحمدخان، ہندو جوگی برادری سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد نے اسلام قبول کرلیا

ہفتہ 18 مئی 2019 14:46

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء)ٹنڈومحمدخان شہر کی نظر مصطفی جامع مسجد کے خطیب مفتی مخدوم علی رضا محمودی قادری کے ہاتھوں ہندو جوگی برادری سے تعلق رکھنے والے دو خواتین اور ایک مرد نے دین اسلام اور حضوراکرمؐ کی تعلیمیات سے متاثر ہو کر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا جن کے اسلامی نام زینب ۔

(جاری ہے)

فاطمہ ، اور غلام محمد رکھے گئے ہیں اس موقع پر مسجد کے خطیب مفتی مخدوم علی رضا محمودی قادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جو بھی افراد اسلام قبول کر رہے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی انہوںنے کہا ہے کہ دین اسلام سے جو بھی لوگ آج غافل ہیں ان کے دامن پریشانیوں سے گھرے ہوئے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم دین اسلام کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام دشمن عناصروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں