فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

پیر 5 اگست 2019 17:05

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار ٹالپر نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی یہ بات انہوں نے شہید ہوجانے والے شہداء پولیس کی قبروں پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میر ذوالفقار ٹالپر نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ سماج دشمن عناصروں کا مقابلہ کیا اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ضلع ٹنڈومحمدخان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اسٹریٹ کرائم سمیت سماجی برائیوں کے خلاف مہم جاری ہے اور اس میں ہمیں کافی حد تک کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں اس موقع پر شہداء پولیس کے ورثاء کے خاندانوں کے بچوں میں تحائف اور پھولوں کے تحفے بھی پیش کئے گئے اور انہیں ظہرانہ دیا گیا آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں