ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی کی زیرصدارت مون سون کی ممکنہ بارش کے حوالے سے اجلاس

بدھ 7 اگست 2019 23:51

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی کی زیرصدارت مون سون کی ممکنہ بارش کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف محکموں سوشل ویلفئیر ، فاریسٹ ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ ، آبپاشی ، ڈرنیج ، فشریز ، سمیت دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے نئی وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی و ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جائیں گے بارش کا پانی نکالنے کی مشینوں کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی اور محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مون سون کی بارش کے دوران شاخوں اور نہروں میں شگاف نہ پڑنے دیں اور ان کی بھرائی کا کام مکمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں