سابقہ بارشوں کے پانی کی موجودگی کے خلاف ٹنڈومحمدخان کے متعدد علاقوں کے مکینوں کا بھرپور احتجاج

جمعرات 8 اگست 2019 23:35

ٹنڈومحمد خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) شہر کے مختلف علاقوں میں سابقہ بارشوں کے پانی کی موجودگی کے خلاف ٹنڈومحمدخان کے متعدد علاقوں کے مکینوں کا بھرپور احتجاج ،نااہل مقامی انتظامیہ سمیت منتخب نما ئندوں کے خلاف شدید نعرے بازی،علاقے سے فورا پانی نکالنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف علاقوں چاندنی چوک،سومرہ محلہ،تالپر کالونی سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں ارشاد سلیمان،فہیم سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سابقہ بارشوں کا پانی تاحال شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ہے،ایک جانب تو ایرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر مون سون سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کے دعوے دارسابقہ بارش کا پانی تاحال ہمارے علاقوں سے نکالنے میں ناکام ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں