بھارت 70 سالوں سے کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،پیر اسد اللہ سرہندی رہنماء (ن) لیگ سندھ

جمعہ 9 اگست 2019 20:37

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ بھارت 70 سالوں سے کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ بات انہوں نے بیت الشہید ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں روز بروز بھارتی فوج آئے دن بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے کشمیری آزادی کے لئے ہر روز جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں اور پاکستان میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے دن مظاہرے کئے جا رہے ہیں کشمیر کے مسئلے کو اب حل ہونا چاہیے پاکستان کے عوام کشمیری بھائی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا کشمیریوں کے جائز قانونی اور انسانی حقوق کے لئے پاکستانی عوام آخری دم تک جدوجہد کریں اور کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ایک دن کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ ہو گا ا س موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر پیر معصوم جان سرہندی اختر پٹھان ، اسراحمد عرف اشو میمن اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں