سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مقامی افراد نے خطرناک جنگلی بلی کو پکڑ لیا

منگل 20 اگست 2019 14:55

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مقامی افراد نے خطرناک جنگلی بلی کو پکڑ لیا۔ٹنڈو محمد خان کے گائوں بجر خان ٹالپور سے اس خطرناک جنگلی بلی کو پکڑا گیا ہے، جو رات کے اندھیرے میں مویشیوں اور پالتو پرندوں کا شکار کرتی تھی۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق پکڑی جانے والی جنگلی بلی چیتے سے مشابہت رکھتی ہے۔بلی کو پکڑنے کیلئے گائوں کی مختلف جگہوں پر درجنوں جال لگائے گئے تھے۔گائوں میں جنگلی بلی کی دہشت کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، جسے پکڑنے کے بعد مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں