ضلع ٹنڈومحمدخان کے ملازمین کی فلاح و بہود کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے 256فلیٹ پر مشتمل لیبر کالونی کی منظور ی

منگل 20 اگست 2019 22:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سندھ حکومت کے محکمہ لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 2018 میں ضلع ٹنڈومحمدخان کے ملازمین کی فلاح و بہود کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے 256فلیٹ پر مشتمل لیبر کالونی کی منظور ی دی گئی تھی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلیٹ ضلع ٹنڈومحمدخان کے گردونواح میں تعمیر کئے جانے کے بجائے منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار انورمجید کی انصاری شوگر مل کی زمین پر تعمیر کئے جا رہے ہیں جس کا ٹھیکہ اپنی من پسند ریڈ کریسنٹ کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا ہے اور یہ پروجیکٹ تین سال کے اندر مکمل کیا جائے گا سندھ حکومت کی جانب سے مذکورہ لیبر کالونی ٹنڈومحمدخان میں بنانے کے بجائے انورمجید کو تحفے کے طور پر اس کی مل کی زمین پر 256فلیٹ پر مشتمل لیبر کالونی دی گئی ہے ضلع ٹنڈومحمدخان سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے نیب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں