ٹنڈو محمد خان مجھ پر اغوا ، نجی بنکوں سے سونا نکلوانے اور دیگر من گھڑت جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ،گلزار بھٹی رہنماء پیپلز پارٹی

منگل 1 اکتوبر 2019 21:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے خزانچی گلزار بھٹی نے کہا ہے کہ مجھ پر شہر کے ایک شخص نے اغوا ، نجی بنکوں سے سونا نکلوانے اور دیگر من گھڑت جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی گلزار بھٹی نے کہا کہ اغوا اور دیگر من گھڑت الزامات لگانے والے شخص کے باپ بیٹے کا نجی معاملا ہے اور یہ شخص ضلع کے افسران اور معزز شہریوں کو بھی کئی بار بلیک میل کر چکا ہے اورانہی حرکتوں کی وجہ سے مذکورہ شخص جیل بھی جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگانے والے شخص نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور میں اس کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کروں گا انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں