ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں ڈرنیج کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہے،پیر معصوم جان سرہندی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی نے کہا ہے کہ ٹنڈومحمدخان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں ڈرنیج کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں میونسپل انتظامیہ دھیان دینے کے بجائے کرپشن میں مصروف عمل ہے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ آفیس ٹنڈومحمدخان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پیر معصوم جان سرہندی نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان کے علاقے سومرا محلہ میں دوماہ سے بارش کا گندہ پانی علاقے میں جمع ہے جس کے باعث بچوں کو اسکول جانے میں اور علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں اسٹیشن روڈ ، سیرت البنی چوک ، چاندنی چوک ، نصیر آباد ، سبزی منڈی میں گٹر بند ہونے کے باعث آئے دن گندہ پانی جمع رہتا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپے کے فنڈ آنے کے باوجود ڈرنیج کا نظام درہم برہم ہے جبکہ گلیوں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ ہے اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پچاس سالوں سے ڈرنیج کا نظام اسی طرح چلتا آرہا ہے اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اگر یہی حالت رہی تو لوگوں کا سڑکوں پر چلنا دشوار ہو جائے گا انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور سیکریٹر ی بلدیات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث میونسپل آفسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ٹنڈومحمدخان شہر میں ڈرنیج کے نظام کو نئے سرے سے تعمیر کرایا جائے اس موقع پر اسرار احمد عرف عیشو میمن ، میر حسن ملاح ، لیاقت قریشی ،اصغرمغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں