سیشن کورٹ ٹنڈومحمدخان کے حکم پر شیخ بھرکیو پولیس نے جبری قید میں گرفتار عورت اور اس کے دوبچوں کو بازیاب کرالیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:02

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سیشن کورٹ ٹنڈومحمدخان کے حکم پر شیخ بھرکیو پولیس نے جبری قید میں گرفتار عورت اور اس کے دوبچوں کو بازیاب کرالیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو کے رہائشی مصری کولہی نے سیشن کورٹ ٹنڈومحمدخان میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی بیٹی شریمتی کھیتو اور اس کے دوبچوں کو اس کے شوہر کرشن نے قید کردیا ہے اور ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے جس پر عدالتی حکم پر شیخ بھرکیو پولیس کے ایس ایچ او منظور شورو نے کاروائی کر کے شریمتی کھیتو اور اس کے دونوں بچوں کو بازیاب کر ا کر سیشن کورٹ میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے شریمتی کھیتو اور اس کے دونوں بچوں کو اس کے والد مصری کولہی کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں