ٹائون کمیٹی میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن،

نیب نے انکوائری شروع کردی تاہم درخواست گزار کاانکوائری پر عدم اعتماد کا اظہار

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل ٹنڈوغلام حیدر کے ٹائون کمیٹی میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس پر نیب نے انکوائری شروع کی تاہم درخواست گزار نے نیب کی موجودہ انکوائری پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ٹائون کمیٹی ٹنڈوغلام حیدر کے جنرل کونسل کے ممبر محمد فاروق جگسی نے کہا ہے کہ ٹائون کمیٹی کا سالانہ بجٹ 25کروڑ روپے ہے اور 4 سالوں میں یہ بجٹ ایک ارب روپیہ بنتا ہے اور سال 2017اور 2019میں ترقیاتی کاموں کے لئے صرف دو ٹینڈر ہوئے ہیں جس پر 18کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں باقی 82کروڑ کی خطیر رقم کرپشن کی نظر ہو گئی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور ملوث آفسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں