ٹنڈو محمد خان،تعلقہ پولیس کی کارروائی ،ملزم کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:24

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف مہم کے دوران تعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام مصطفیٰ عاقلائی اور ہیڈ محرر عمر کاکا نے گشت کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر کریم آباد کالونی میں کاروائی کر کے ایک شخص محمد اسحاق چانگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے سو عدد مین پڑی ، مین پڑی کا چھالیہ ایک موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر کے دفعات نمبر 269-270,337j PPCکے تحت مقدمہ درج کرکے چالان کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں