سومرا فارم بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشا اور گدھا گاڑی میں تصادم،ایک شخص ہلاک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:29

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) حیدرآباد بدین روڈ پر سومرا فارم بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشا اور گدھا گاڑی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چنگچی رکشا میں سوار ایک شخص 45سالہ شیوو رام کولہی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ہی خاندان کی دوخواتین کشو ، جمنا سمیت دوبچے کویتا اور کرشن اور لونگ کولہی شدید زخمی ہوئے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی دوسری جانب ٹنڈومحمدخان کے پیر گائوں میںآبادگار پولیس اسٹیشن کی حدود میں 26سالہ شادی شدہ شریمتی رانی زوجہ مورچند کولہی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آ کر اپنے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر آبادگار پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں