ٹنڈومحمدخان شہر اور گردونواح میں سردی کے آمد کے ساتھ ہی گیس کے پریشر میں کمی آنے لگی

پیر 4 نومبر 2019 23:39

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) ٹنڈومحمدخان شہر اور اس کے گردونواح میں سردی کے آمد کے ساتھ ہی گیس کے پریشر میں کمی آنے لگی جس کے باعث گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف علاقوں پاٹار گوٹھ ، ٹنڈوسائنیداد ، خاص پورہ ، میر محلہ ،سمیت مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر صبح کے وقت ناشتہ بنانے کے دوران اور دوپہر کے وقت کھانا پکانے کے دوران انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کے وجہ سے گھریلو خواتین کو بچوں اور بڑوں کا ناشتہ بنانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے کئی افراد صبح اور دوپہر کا کھانا ہوٹلوں سے لانے پر مجبور ہیں سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو شکایت کرنے کے باجود تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے اور یہ سلسلہ کئی مہینوں سے چل رہا ہے جبکہ شہریوں کو سوئی سدرن گیس انتظامیہ جھوٹے دلاسے دے کر روانہ کر دیتی ہے شہریوں نے سوئی سدرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر گیس کا پریشر بڑھایا جائے دیگر صورت سخت احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں