ٹنڈومحمدخان پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف میدان میں اتر آئی ،کچی شراب برآمد، چار ملزمان گرفتار

پیر 18 نومبر 2019 20:14

ٹنڈومحمدخان۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پرضلع بھر کی پولیس سماج دشمن عناصر،و منشیات فروشوں کے خلاف میدان میں اتر آئی ،بھاری مقدارمیں مین پوڑیاںوکچی شراب برآمد کرتے ہوئے چار ملزمان کوگرفتارکرلیا،ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دھنی بخش مری نے دوران چیکنگ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزارون روپے مالیت کی غیر ملکی منشیات برآمد کرتے ہوئے غیر ملکی منشیات فروش محمد حنیف پہنور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کاشف عباس خواجہ نے خفیہ اطلاع پر گائوںحاجی عرس سٹھیو میںشراب کی بھٹی پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تیار و غیر تیار شدہ کشی شراب برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم مٹھو کولہی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں